Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پاکستان: ایک دن میں ریکارڈ 9لاکھ سے زائدافراد کی کروناویکسینیشن

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو : آن لائن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق پاکستان میں جمعہ کو ایک روز میں ریکارڈ 9 لاکھ 40 ہزار 830 افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں ایک دن میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اتنی بڑی تعداد میں لگائی گئی ہو۔

مزید جانیے : کروناڈیلٹاکیسز میں اضافہ، لاہورکے 13علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہدف ایک دن میں 10 لاکھ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہے، پاکستان اگست کے اختتام تک بڑے شہروں میں آباد ملک کی مجموعی آبادی کے 40 فیصد کو ویکسین لگانا چاہتا ہے۔

تفصیلات جانیں: ڈیلٹا ویرینٹ کے بعد کرونا کی ایک اور قسم آگئی

کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اتنی بڑی تعداد میں لگوانے کی یہ پیشرفت ملک بھر بالخصوص سندھ اور پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہوئی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کرونا وائرس کی چوتھی لہر میں داخل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا پہلا روز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 2 ہزار کا تعلق سندھ سے ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچ گئی جو مئی کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube