Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

لاہور: معمولی تنازع پر بھتیجی کوقتل کرنیوالے چچاکو سزائے موت

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور کی سیشن عدالت نے 14 سالہ بھتیجی کو قتل کرنیوالے چچا کاشف کو سزائے موت سنا دی۔

رواں سال کے آغاز پر لاہور میں کاشف نامی شخص نے گھریلو تنازع پر طيش ميں آکر فائرنگ کردی تھی، جس میں اس کی 14 سالہ بھتیجی جاں بحق ہوگئ تھی۔  واقعے کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا تھا۔

لاہور کی مقامی عدالت کے جج رانا عمران شفیع نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر کاشف کو سزائے موت کا حکم دیا۔

استغاثہ کے وکیل حافظ محمد عبید نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 13 گواہوں سے تفتیش کی۔

کاشف کیخلاف شواہد ہفتے کو عدالت میں پیش کئے گئے، جس کے بعد جج رانا عمران شفیع کیس کا فیصلہ سنادیا، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube