Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

کروناڈیلٹاکیسز میں اضافہ، لاہورکے 13علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
33-Lahore-areas-put-under-smart-lockdown-for-two-weeks-1

فوٹو: آن لائن

کرونا وباء کی ڈیلٹا قسم کے کیسز می‍ں اضافہ ہونے پر لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا، صوبہ بھر ميں 24 گھنٹے کے دوران ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد کی ويکسينيشن کی گئی۔

لاہور ميں بھی کرونا وباء کی ڈیلٹا قسم کے کیسز می‍ں اضافہ ہورہا ہے، کیسز بڑھنے کے باعث انتظامیہ نے لاہور کے 13علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا۔

سیکریٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نےای ایم ای سوسائٹی، جوہر ٹاون، گرین سٹی، شامی روڈ، مسلم ٹاون، وحدت کالونی، گلشن راوی اور ماڈل ٹاؤن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی، ايک دن ميں صوبہ بھر میں 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگی۔

واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے اپسلون ویرینٹ کے کیسز بھی رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں اور اس کے سيمپلز ٹيسٹ ہورہے ہيں، صوبے کے بڑے شہروں میں 70 فیصد ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز بھی موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube