Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

اسلام آباد:بارش کے باعث کورنگ اورسوہان دریاؤں میں طغیانی کاخدشہ

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد کے کورنگ اور سوہان دریاؤں میں بارشوں کے باعث طغیانی کے خدشے پر پاک افواج کے غوطہ خوروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی مدد کے لئے پاکستان فوج کے دستے اور نیوی خوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

پاک فوج کے دستے اور نیوی کے خوطہ خور انتظامیہ کی مدد کیلئے 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔ پاک فوج کے دستوں اور نیوی کے خوطہ خوروں کو آئین کے ارٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے پاک افواج کے غوطہ خوروں کو طلب کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں بارشوں سے مزید سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کی رپورٹ کے مطابق پانی کے بہتر بہاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ نے نالے کلیئر کروا دیئے ہیں۔

ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقوں میں نالے صاف کروائے، جب کہ رورل ایریا اور کورنگ نالہ کے اطراف آبادیوں کو سیلاب کے ممکنہ خطرے پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اپنے ایریاز میں موجود رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube