Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

کراچی میٹرک امتحانات ملتوی، یونیورسٹیاں بند

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

کراچی میں میٹرک کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 8 اگست تک ملتوی جبکہ یونیورسٹیاں بھی بند کردی گئیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کے باعث شہر میں ہونیوالے میٹرک امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) کے سالانہ عملی امتحانات 2021ء  اب نئے شیڈول کے تحت 9 سے 17 اگست تک لئے جائیں گے۔

انہوں نے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور طلبہ و طالبات کو ماسک کا استعمال لازمی کرائیں، ساتھ ہی سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے۔

مزید جانیے: کراچی لاک ڈاؤن کیا کھلا رہے گا اور کیا بند

دوسری جانب سندھ حکومت کے محکمہ یونیورسٹیز بورڈ کی جانب سے بھی شہر بھر کی تمام یونیورسٹیاں 8 اگست تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ پر تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیاں، ڈگری کالجز، انسٹیٹیوٹس بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جولائی سے 8 اگست کے دوران یونیورسٹی اور کالجز کی سطح پر ہونیوالے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہفتہ 31 جولائی سے اتوار 8 اگست تک شہر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube