Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا پہلا روز

SAMAA | and - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

صوبہ سندھ میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 31جولائی سے کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

کراچی ميں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس ميں کیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کرونا وائرس کا پھيلاؤ روکنے کيلئے 15 روز کے مکمل لاک ڈاؤن کا مشورہ ديا تھا۔

اجلاس میں ماہرین صحت، سندھ کابینہ ارکان، سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرونا مریضوں کی بڑی تعداد نے ویکسينيشن نہیں کرائی۔

کراچی لاک ڈاؤن کیا کھلا رہے گا اور کیا بند ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں 31جولائی (کل بروز ہفتہ) سے کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بھی بند رہيں گے۔

وزيراعلیٰ سندھ نے کہا کہ روڈ پر آنےوالوں کا ویکسینيشن کارڈ چیک کیا جائے گا، تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ اسی طرح شہر قائد میں مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ سروس، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد تاجر برادری نے حکم ماننےسے انکار کردیا جبکہ تاجر رہنماء عتیق میر کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت کاروباری سرگرمیاں معطل کرکے مزدوروں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے۔

شہر میں لاک ڈاؤن کےدوران چھوٹی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، بڑی ٹرانسپورٹ بند رہیں گی، میڈیا نمائندوں کو ماسک کے ساتھ نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

ملک بند کرکے وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسد عمر

ریٹیل کی دکانیں بند رہیں گی، تاکہ لوگوں کو باہر آنے سے روکا جاسکے۔ کاروبار بند ہوگا تو لوگ بھی کم باہر نکلیں گے۔ گھومنے کیلئےنکلنا ہے ٹھیک ہے۔ ہیلتھ اور میڈیکل کی سروس جاری رہے گی۔ فوڈ کی انڈسٹری کھلے رہے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا لیکن کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک کو بند کرنا کوئی حل نہیں ہے کیونکہ اس طرح دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔

دوسری جانب کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کی زد میں آئیں گے، این سی او سی نے 31 اگست تک کی مہلت دیدی۔ اس کے بعد جہاز پر سفر، تعليمی اداروں يا دفاتر جانے پر پابندی ہوگی جبکہ شہری ایکسپو سینٹر پہنچنے لگے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 86 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 295 ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
karachi lockdown , covid 19 lockdown karachi , latest update lockdown karachi , sindh lockdown , lockdown karachi
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube