Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پنجاب: اسپتالوں، تعلیمی اداروں سے نوازشریف کانام ہٹانےکیلئے درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
NAWAZ-SHARIF-3-1

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر مقامات سے نواز شریف کا نام ہٹانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ، عدالتی اشتہاری اور نااہل ہیں جبکہ نواز شریف نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بات اور ممبی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا۔ نواز شریف نے را کے ایجنٹ افغان سیکیورٹی ایڈوائزر سے بھی ملاقات کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ صوبے بھر میں بہت اسپتال، تعلیمی ادارے اور رفاحی ادارے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام سے منسوب ہیں لیکن اسپتالوں اور تعلمی اداروں کا نام کسی ایسے شحص سے منسوب نہیں کیا جاسکتا جو سزا یافتہ ہو۔

استدعا کی گئی کہ عدالت نوازشریف کے نام سے منسوب تمام اداروں سے انکا نام ہٹانے کا حکم دے۔

شہری رضا نے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube