Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

چترال میں بارشیں، رابطہ سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گلگت بلتستان میں جھیليں پھٹنے سے لينڈ سلائيڈنگ کا خدشہ

QF GILGIT FLOOD PKG 29-07 Shahbaz

خیبر پختونخوا کے شہر چترال ميں موسلادھار بارشوں کے باعث کئی ديہات کی رابطہ سڑکيں سيلابی ريلے ميں بہہ گئيں۔

سيلابی ريلوں سے شیشی کوہ میں سڑک دریا برد ہوگئی جبکہ گرم چشمہ کے پانچ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگيا۔ وادی گرم چشمہ اور شیشی کوہ میں موسلادھار بارش نے فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچايا جبکہ کئی گھر بھی متاثر ہوئے۔

دوسر جانب گلگت بلتستان ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی نے ايک سے دوہفتے ميں گليشائی جھيلوں کے پھٹنے کی پيشگی اطلاع دے دی ہے۔ خدشہ ظاہر کيا ہے کہ جھيليں پھٹنے سے لينڈ سلائيڈنگ ہوسکتی ہے۔

انتظاميہ کو پيشگی اقدامات کی ہدايت بھی کی گئی ہے۔

ادھرگزشتہ روز بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پانچ مقامات پر بند ہونے والی شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گيا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube