Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

ن لیگ کا آزادکشمیرانتخابات کے نتائج کیخلاف احتجاج کااعلان

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: فیس بک / مریم نواز

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ اعلامیے میں الزام لگایا گیا ہے کہ حکومت نے دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کو ہرایا۔

آزا دکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن صرف 5 نشستیں جیت سکی تھی، پاکستان تحریک انصاف 25 سیٹوں کے ساتھ اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 9 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔

مزید جانیے: آزاد کشمیر الیکشن کسی صورت چوری نہیں ہونے دینگے، مریم

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں حکومتی مداخلت پر بھرپور مزاحمت کریں گے، (ن) لیگ کو 5 لاکھ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود دھاندلی سے ہرایا گیا، دھاندلی کیخلاف پوری قوت سے مرحلہ وار تحریک چلائی جائے گی۔

اعلامیے میں ن لیگ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے شواہد کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف کوایوان میں سادہ اکثریت حاصل

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب صدر مریم نواز شریف نے انتخابی مہم چلائی گئی، انہوں نے کئی علاقوں میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا تھا، جس میں حکومت پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube