Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کراچی وسطی کے مزیدکئی علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

کراچی کے ضلع وسطی ميں 506 مریضوں میں خطرناک ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤ نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی متعدد یوسیز ميں دو ہفتوں کيلئے مائيکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرديا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی میں 506 مریضوں میں خطرناک ڈیلٹا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ روز بھی مجموعی طور پر کراچی میں 30 فیصد افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

مزید جانیے: کراچی میں اسپتال بھر گئے،15روزہ سخت لاک ڈاؤن کی سفارش

اس سے قبل بھی 24 اور 26 جولائی کو کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں کیسز بڑھنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جبکہ کیسز بڑھنے پر محکمہ صحت کے افسران نے صوبہ بھر میں 15 روز کیلئے سخت لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube