Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

کراچی:سرکس پر چھاپا،جنگلی جانور برآمد

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago


[video width="640" height="360" mp4="https://www.samaa.tv/urdu/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/WILDLIFE-RAID-KHI-FTG-29-07.mp4"][/video]

سندھ وائلڈ لائف حکام نے کراچی میں غیر قانونی طور پر سرکس میں استعمال ہونے والے جنگلی جانوروں کو برآمد کرلیا۔

سندھ وائلڈ لائف حکام کی جانب سے بروز جمعرات 29 جولائی کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کی گئی۔ ملزمان جنگلی جانوروں کا سفری سرکس چلا رہے تھے۔

چھاپا مار ٹیم نے غیر قانونی طور پر لائے گئے جنگلی جانوروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ضبط کیے گئے جانوروں میں ہائینا، ، بندر، فاکس، گیدڑ، اژدھا اور چیل شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube