Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

لوئر دیر: 4 بچے تالاب میں ڈوب گئے

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

لوئر دیر کے علاقے خونی ڈھنڈ میں 4 بچے برساتی تالاب میں ڈوب گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق بچے برساتی تالاب کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ تالاب میں اتر گئے اور توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق برساتی نالے میں ڈوبنے والے ایک بچے کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق ایک بچے کی تلاش جاری ہے، جب کہ مقامی غوطہ غوروں کو بھی تلاش کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube