Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کمشنر کا کتا مائیلو مل گیا

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

گوجرانوالہ: کتے مائیلو کی ایک تصویر

کمشنر گوجرانوالہ کا گم شدہ کتا مل گیا، جسے کمشنر ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ کا پالتو کتا 2 روز قبل گم ہوگیا تھا، جس کی تلاش کیلئے سرکاری انتظامیہ نے دوڑیں لگ گئی تھیں۔ کتے کی تلاش کیلئے 2 رکشوں کو بھی کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔

رکشوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر شہر کے علاقے میں کتا کی گمشدگی کے اعلانات اور اس کی تلاش کیلئے مدد مانگی گئی تھی، تاہم پورے دن کی بھاگ دوڑ سے بھی کتا نہ ملا۔ جس کے بعد آج بروز جمعرات 29 جولائی کو کتے کی نشاندہی کی گئی۔

شہری کی جانب سے انتظامیہ کو اطلاع دی گئی کہ کتا متعلقہ علاقے میں دیکھا گیا ہے، جس کے بعد 7 ماہ کے جرمن شیفرڈ مائیلو کو سرکاری ملازمین نے پکڑ کر کمشنر ہاؤس منتقل کیا گیا۔

کتے کو گلے میں رسی ڈال کر پکڑا گیا اور نہلا دھلا کر کمشنر ہاؤس پہنچایا گیا۔

واقعہ سے متعلق کمشنر آفس اور کارپوریشن آفس نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

جرمن شيفرڈ نسل کا کتا بروز منگل 27 جولائی کی صبح غائب ہوگيا تھا۔ کتے کی ماليت تقريبا 5 لاکھ روپے کے قريب بتائی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube