Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

بھارت میں آرایس ایس کانظریہ پروان چڑھ چکاہے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں رہا ہے لیکن وہاں آر ایس ایس کا نظریہ پروان چڑھ چکا ہے۔

اسلام آباد میں پاک افغان یوتھ فورم کے وفد بشمول صحافیوں و ایڈیٹرز اور فلمسازوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا۔ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے نئے باب کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 1948 سے کشمیریوں کے حقوق کے تحفط کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں رہا ہے لیکن وہاں آر ایس ایس کا نظریہ پروان چڑھ چکا ہے۔ جب تک بھارت کشمیر سے 5 اگست کے اقدام کو واپس نہیں لیتا کسی بات چیت کی توقع نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بیانات میں افغان رہنماؤں نے پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پاکستان نے امریکہ اور پھر افغانستان سے مذاکرات کیلئے طالبان کو قائل کرنے کی جدوجہد کی۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں۔ بد قسمتی سے یہ سراسر بھارت کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کی خارجہ پالیسی 25 سالوں سے میری پارٹی کے منشور کا حصہ رہی ہے۔ ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں افغانستان نے بہت کم وقت میں ترقی کی۔ جہاں افغان ٹیم اب ہے اس مقام تک پہنچنے میں دوسرے ممالک نے 70 سال لگائے۔ اس کی وجہ افغان مہاجرین کا پاکستان میں قائم کیمپوں میں کرکٹ کا سیکھنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube