Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

شالامار باغ، مغل بادشاہوں کی شاندار نشانی

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اونچی دیواریں، بارہ دریاں باغ کا حسن بڑھاتی ہیں

عوامی سیرگاہ کے طور پر لاہور کے شالامار باغ کی حیثیت لازوال ہے اور لوگ دور دراز سے یہاں کی سیر کرنے آتے ہیں۔

سولہویں صدی میں شاہجہان نے شالامار باغ 80 ایکڑ رقبے پر تعمیر کروایا تھا۔ باغ کی اونچی دیواریں، بارہ دریاں اور راہداریاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

شالامار باغ کی خاص پہچان یہاں ترتیب سے لگے فوارے ہیں جو آج سے صدیوں پہلے کے ہُنر مندوں کی مہارت کا ثبوت ہیں۔

باغ میں 5 بارہ دریاں موجود ہیں جن میں بیٹھ کر شاہی خاندان کے افراد پانی کے حسین جھرنوں کا نظارہ کیا کرتے تھے۔

حال ہی میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج نے شالامار باغ کو خطرناک عمارتوں کی فہرست سے نکال کر اسے دنیا کے محفوظ عجائبات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

کئی صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی شالامار باغ ماضی کی حسین یادگار ہے جو مغلوں کے جاہ و جلال اور عیش و عشرت کی کہانی سناتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube