Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

داسو ڈیم حملہ، 2 ملزمان لاہور سے گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
dasu-explosion

کوہستان واقعہ کا ایک منظر

لاہور میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران داسو حملے میں ملوث ہونے کے شہبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے علاقے والٹن روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا- حکام کے مطابق شبہہ ہے کہ دونوں بھائی جوہر ٹاؤن اور داسو دہشت گردی واقعے میں سہولت کار ہوسکتے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، جو گزشتہ 15 سالوں سے لاہور میں مقیم  ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے شہبہ ظاہر کیا ہے کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے داسو اور جوہر ٹاؤن دھماکوں میں ایک ہی ٹیم کا استعمال کیا ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے تعلق کے شبہے میں ان افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزمان کی نشاندہی اور تفتیش پر مزید کارروائی کی جائیں گئیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں چینی انجینیرز کی بس میں دھماکے سے چینی ملازمین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔  بس میں داسو ہائڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین سوار تھے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور چین دونوں واقعہ کی مشترکا تحقیقات کر رہے ہیں، اس سلسلے میں چین کے 19 رکنی وفد نے گزشتہ ہفتے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube