Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

کوئٹہ: ینگ نرسز نےاسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
protest-quetta

فائل فوٹو

کوئٹہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے پولیس تشدد اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز کاکڑ کہتے ہیں کہ 160 نرسز میں سے 93 کو مستقل کیا اور باقی سب کو نظر انداز کر دیا۔

ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے ڈائریکٹر نرسنگ ایسوسی ایشن اور ڈی جی ہیلتھ کو علیحدہ کیا جائے۔ ینگ نرسز نے واضح کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے اور دھرنا دینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مظاہرین کو ریڈزون سے باہر نکال کر بجلی گھر تھانے منتقل کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے گزشتہ کئی روز سے وہ مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ینگ نرسز کو بھی مستقل کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube