Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت گلگت بلتستان کے وزیر ننے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 2اگست سے کھول دیے جائیں گے۔

اجلاس میں اسکولوں کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسوین کلاس کے طلباء کے امتحانات میں توسیع بھی نہیں کی جائے گی۔ ان کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے15 اگست تک چھٹیوں میں اضافے کی تجویز دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ اين سی او سی کے مطابق ملک ميں کرونا کيسز کی شرح 7.8 رپورٹ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کرونا کے 52 ہزار291 ٹيسٹ کيے گئے جبکہ 24 گھنٹے ميں کرونا کے 4 ہزار 119 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے ميں کرونا سے مزيد 44مريض انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات 23 ہزار131 ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube