Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

اسلام آباد میں بادل پھٹنے کےباعث سیلاب، 2افراد جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA | and
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کیلئے سائرن بجا دیے گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے سائرن بجا دیے گئے جبکہ ماں اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ رات کی شدید بارش نے سیکٹر ای الیون میں تباہی مچا دی۔ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلے کا پانی گاڑیاں ساتھ بہا کر لے گیا۔

بارش کے باعث راول ڈیم بھر جانے سے اسپل ووے کھول دیے گئے جس کے بعد اطراف کے علاقوں کو انتباہ جاری کر دیا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں، امید ہے ہم ایک گھنٹے میں سب کلیئر کر لیں گے۔ سب سے درخواست ہے کہ وہ تعاون کریں۔

اسلام آباد میں بارش کے بعد سی ڈی اے کا عملہ بھی متحرک ہوگیا۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کے مطابق عملہ سڑکوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ نالوں اور سڑکوں کی صفائی کی جا رہی ہے جبکہ مرکزی شاہراؤں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا۔

عامر احمد علی کا کہنا تھا کہ سیکٹر جی7 اور8 میں پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھ گئی جبکہ ای11 میں پانی جمع ہوگیا۔ فوجی دستے امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالات نافذ کر دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube