Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کمشنر کا کتا لاپتا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

رکشوں کی مدد سے اعلانات

کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا کتا گم ہونے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتا کی تلاش کیلئے 2 رکشے کرائے پر لیے گئے ہیں، جس کے ذریعے علاقے بھر میں کتا کی تلاش کیلئے اعلانات کرائے جاتے رہے، مگر سرکاری ملازمین کی محنت رنگ نہ لائی۔

رکشوں کی جانب سے 2 گھنٹے تک سول لائنز، سيٹلائٹ ٹاؤن، کمشنر روڈ، ڈی سی روڈ پر اعلانات بھی کیے گئے مگر کتا نہ ملا۔

جرمن شيفرڈ نسل کا کتا آج بروز منگل 27 جولائی کی صبح غائب ہوگيا۔ کتے کی ماليت تقريبا 5 لاکھ روپے کے قريب ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube