Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

نور مقدم کیس: ملزم کیخلاف شواہد کتنے مضبوط؟

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مقتولہ کے والد،وکیل اور ملزم کے وکیل کی تفصیلی گفتگو

اسلام آباد میں قتل ہونیوالی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے والد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وقوعہ والے روز مقتولہ چیختی چلاتی رہی لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔ سماء سے گفتگو کے دوران وکیل نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پولیس کو ملنے والے شواہد کتنے مضبوط ہیں اور وہ قتل کے ملزم ظاہر جعفر کے کتنے خلاف جا سکتے ہیں۔

سماء کے پروگرام 7سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل شاہ خاور کا کہنا ہے کہ سی سی سی ٹی فوٹیج میں واضح طور پر نور کو اپنی جان بچانے کی کوشش میں بالکونی سے کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نور مقدم کو عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7۔4 میں گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ظاہر جعفر کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ اس کے والدین اور ملازم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو ملزم لاش اور آلۂ قتل کے ساتھ موجود تھا، ویڈیو میں ظاہر خاتون کو گھسیٹتے ہوئے بھی نظر آرہا ہے۔

ظاہر جعفر کے والد کے وکیل رضوان عباسی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ ان کے مؤکل نے واضح کیا کہ وہ ’’مظلوم‘‘ کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ نور کے ساتھ ’’ناانصافی‘‘ کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube