Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

کراچی میں کروناکیسز کی شرح 23فیصد، تمام مریض ڈیلٹاویرینٹ کے

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر دکان سیل کردی گئی۔ فوٹو : آن لائن

کراچی میں کرونا وائرس خطرناک حد تک بڑھنے لگا، شہر ميں مثبت کيسز کی شرح 23 فيصد سے تجاوز کرگئی، 100 فيصد کيسز ڈيلٹا ویرینٹ کے نکلے۔ پارليمانی سيکریٹری صحت قاسم سومرو کہتے ہيں مکمل لاک ڈاؤن پر ايک 2 روز ميں مشاورت کريں گے۔

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبہ بھر ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا، مارکيٹيں اور شاپنگ مالز شام 6 بجے بند کرنے پر عملدرآمد شروع ہوگیا، ريسٹورانٹس ميں بھی آج سے انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، تعليمی ادارے، پارکس، سنیما اور شادی ہالز بھی مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔

بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجادی، جان لیوا وائرس نا صرف بہت تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ جسم میں داخل ہوکر تیزی سے اعضاء کو متاثر کرتا ہے۔

سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو کہتے ہیں کہ نئے آنے والے 100 فیصد کیسز ڈیلٹا کے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے آج (پیر) سے کاروباری اوقات شام 6 بجے تک محدود کردیئے ہیں۔

قاسم سومرو کا ہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کیلئے ایک دو روز میں مشاورت ہوگی۔

کراچی کے ضلع وسطی میں کرونا کے 111 نئے کیسز آنے پر دو ہفتے کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلبرگ کی کچھ یو سیزمیں ہاٹ اسپاٹ کو سیل کردیا گیا ہے، اس سے قبل کورنگی کے بھی کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، ہر طرح کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube