Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

اہم خبر:سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-Outlook_urdu-version

پیر 26جولائی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان تحريک انصاف نے آزاد کشمير قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ميں سادہ اکثريت حاصل کرلی۔ 43 حلقوں کے غير سرکاری غيرحتمی نتائج آ گئے۔ پی ٹی آئی نے 24 نشستيں لے کر ميدان مار ليا۔ پيپلز پارٹی کے حصے ميں 11، نون ليگ صرف 6 نشستوں پر جيت سکی ہے۔ کشمیر کی مقامی جماعت مسلم کانفرنس اور جموں کشمير پيپلزپارٹی کے نام رہی۔ ایل اے 16 باغ تين کا نتیجہ تصادم کے باعث روک دیا گیا تھا جبکہ چار اسٹٰيشنز پو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

مظفرآباد سے نون ليگ کے اميدوار اور وزيراعظم آزاد کشمير راجا فاروق حيدر کامياب ہوگئے جبکہ ليپہ کی سيٹ ہار گئے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مريم نواز نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد انتخابی نتائج کو مسترد کرديا۔ ٹوئٹ میں کہا کہ یہ نتائج ناقابل قبول ہیں۔ 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

کار سرکار ميں مداخلت کے الزام میں پوليس نے ليگی رہنما عطا تارڑ سميت کئی کارکنوں کو گرفتار کرليا گیا۔ مريم اورنگزيب نے رہائی کا مطالبہ کرديا۔ شہباز گل نے گرفتاريوں کی تصديق کردی۔

آزاد کشمیر ميں اليکشن ڈيوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ چار جوان شہيد ہوگئے۔ سويلين ڈرائيور اور 3 جوان زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام زخميوں کو فوری طبی امداد کيلئے اسپتال منتقل کر ديا گياہے۔

سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، تعليمی ادارے، پارکس، سينما، شادی ہالز بند، شاپنگ مالز اور بازار صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھليں گے۔ ريسٹورينٹس کو صرف ٹيک اوے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 32 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 3 ہزار752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 48 ہوگئیں۔

ٹوکيو اولمپکس ميں ميڈل کی ايک اور اميد ختم ہوگئی، پاکستانی ويٹ لفٹر طلحہٰ طالب 67 کلو گرام کيٹيگری ميں پانچويں نمبر پر رہے۔ ميڈلز کی دوڑ ميں 6 گولڈ ميڈل کے ساتھ چين پہلے نمبر پر موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube