Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا، فیصلے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس سے جنوبی ایشیاء میں سب سے کم اموات پاکستان میں ہوئیں،اسدعمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہےکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ہے، پاکستان آنیوالے اور پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ جزوی ویکسینیشن کرانے والوں، غیر ملکی شہریوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے ویکسینیشن کرانے کا ثبوت رکھنے والوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، ری ایکشن کے باعث ویکسینیشن سے روکے گئے افراد بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزيد 32 افراد کا انتقال ہوا جبکہ ايک ہزار 841 نئے کيسز رپورٹ ہوئے ہیں، مثبت کيسز کی شرح 4.89 فيصد ہوگئی۔

حکومت نے گوادر ميں لاک ڈاؤن لگاديا ہے، سندھ ميں پیر سے شاپنگ مالز اور کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جکہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ہوٹلز اور درگاہیں بند کرنے کا بھی حکم ہے۔

مزید جانیے: امارات ایئرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی میں توسیع

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز بند کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے، جس میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، متاثرین میں بھارتی ویرینٹ ’’ڈیلٹا‘‘ اور ’’ڈیلٹا پلس‘‘ کے مریض بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube