Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

بادشاہی مسجد کا کنٹرول محکمہ اوقاف سے واپس لے لیاگیا

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Naeem Ashraf Butt Art Finalوزيراعظم عمران خان کے حکم پر تاريخی ورثہ بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف کے کنٹرول سے لينے کی ہدايت کردی گئی ہے۔

وزيراعظم نے 12 جولائی کو پنجاب کابینہ کے اجلاس ميں کہا تھا کہ بادشاہی مسجد تاريخی ورثہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کے پاس اس کی ديکھ بھال کی استطاعت نہيں۔ جس کے بعد وزيراعظم نے بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف کے کنٹرول سے لينے کی ہدايت کردی۔

وزیراعظم کے بیان کے مطابق تاريخی مسجد کو اوقاف سے ليکر سياحت يا والڈ سٹی کے کنٹرول ميں دیا جائے گا۔

وزیراعظم کی جانب سے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا پنجاب ميں ابھی تک کوئی نيا جنگل يا درختوں کا بڑا منصوبہ نہيں بنايا گيا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube