Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

جسٹس فائز عیسیٰ اور اہلیہ کرونا میں مبتلا

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ اسلام آباد میں گھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں نے بخار اور جسم میں درد کی شکایات پر  ٹیسٹ کرایا تھا، جو مثبت آیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سے کرونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ گھر میں قرنطینہ کے دوران علاج بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ 23 جولائی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں فیصل مسجد کے ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube