Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

سندھ میں کرونا کی چوتھی لہر،یونیورسٹیاں بند کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام جامعات 31 جولائی تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کی جامعات بند کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حکم نامے کا اطلاق نجی اور سرکاری تمام جامعات پر ہوگا۔ جامعات بند کرنے کا نوٹی فیکیشن کرونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نجی و سرکاری جامعات بند ہونے کے باوجود اپنے امتحانات جاری رکھ سکیں گی۔

انٹر کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے، تاہم تدریسی اور غیر تدریسی امور مکمل بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube