Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

مریم نواز کی سیاست کاخاتمہ زبان کی وجہ سےہوگا،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے بانی نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کی سیاست کا خاتمہ ان کی زبان کی وجہ سے ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں میں بہت تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف نوازشریف نے خود منتخب کی ہے۔ نوازشریف جیسے ہی پاکستان آنے کا اعلان کریں گے میں ان کے لیے چارٹرڈ طیارہ بھیجوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف آپ کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟، کشمیریوں کو آپ نے کیا سمجھا ہواہے؟ آپ تو را کے ایجنٹ مل رہے ہیں یہ سوشل میڈیا کہہ رہا ہے، کشمیری کوئی بھولا چوچا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف را کے ایجنٹ سے مل کر کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، کشمیری ڈوگرا راج کے وقت سے لڑرہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز اپنی زبان کی وجہ سے مار کھاجائیں گے۔ کشمیر میں جو زبانیں استعمال کی گئی ہیں اس سے کشمیریوں کا دل دکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube