Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

عمران خان دھاندلی کےبغیرالیکشن نہیں جیت سکتے، سعید غنی

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

امید ہے کل صاف شفاف انتخابات ہوں گے

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 2018 کی طرز انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف کی کامیابی ممکن ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا، فیصلہ پچھلی ٹاسک فورس میٹنگ میں ہی ہوگیا تھا۔ اس وقت انٹر میں بھی صرف بارہویں جماعت کے امتحانات ہورہے ہیں گیارہویں کے نہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کرونا کا ڈیلٹا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے سندھ حکومت وقت سے پہلے اقدامات اٹھارہی ہے۔ کراچی کے اسپتالوں میں ابھی جگہ موجود ہے، وینٹی لیٹرز بھی خالی ہیں۔ ہماری کوشش ہے لوگوں بہترین سہولیات فراہم کرسکیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عید قرباں پر سندھ حکومت اور پرسالڈ ویسٹ مینجنمنٹ متحرک ہیں، کراچی بہت بڑا شہر ہے کہیں نہ کہیں آلائشیں رہ جاتی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے شکایت پر ازالہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے کہا کہ اگر آزاد کشمیر میں 2018 کی طرز پر انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف کی کامیابی ممکن ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا۔ امید ہے کل آزاد کشمیر میں صاف شفاف انتخابات ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ صاف اور شفاف الیکشن میں تحریک انصاف نہیں جیت سکتی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube