Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

کراچی:سڑکوں، ڈمپنگ پوائنٹس پرآلائشوں کےڈھیر

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شہریوں کا سانس لینا محال

کراچی کی سڑکوں اور ڈمپنگ پوائنٹس پر آلائشوں کے ڈھیر باعث پیدا ہونے والے تعفن سے شہریوں کا سانس لينا دشوار ہوگيا۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ شہر کی سڑکوں اور ڈمپنگ پوائنٹس سے آلائشوں مکمل ناکام ہے، انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانےلگانے کا کام سست روی کاشکار ہے۔ جس کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں جن میں بفرزون، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن سمیت کئی علاقوں میں آلائشیں تاحال سڑکوں پر جابجا موجود ہیں۔

سالڈویسٹ منجمنٹ کا30ہزارٹن آلائشیں اٹھانےکادعویٰ

نارتھ کراچی سیکٹرنائن میں مسجد کےسامنے آلائشوں کے ڈھیر نے لوگوں کا گزرنا محال کردیا ہے، اسی طرح بفرزون گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کی دیوار کے ساتھ آلائشوں کا ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا گیا جس سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

کراچی:بفرزون کاڈگری کالج آلائشوں کاڈمپنگ پوائنٹ

دوسری جانب سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین روز کے دوران 60 ہزار 600 ٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ پر پہنچایا جاچکا ہے۔

ایم ڈی سالڈویسٹ نے رات تک تمام کلیکشن پوائنٹس صاف کرکے چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کے اسپرےیقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے لیکن تاحال انتظامیہ عمل کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube