Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

اہم خبر:ملک میں کروناکیسز کی شرح 4.89فیصد رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-Outlook_urdu-version

ہفتہ 24جولائی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 32 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 971 ہوگئیں۔

کرونا کیسز میں اضافے کے سبب سندھ حکومت نے پیر سے دوبارہ سختیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت پیر 26جولائی سے شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح6 سے شام 6بجے تک کھلیں گی جبکہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور اسکولز بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں صرف امتحانات منعقد کیےجاسکیں گے،اسی طرح کریانہ، بیکری اورمیڈیکل اسٹورز کھلے رہيں گے۔ کراچی کے تاجروں نے پابندیوں کا فیصلہ مسترد کردیا۔

آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کا وقت ختم ہوگیا، آزاد کشمير ميں عام انتخابات کل (بروز اتوار) 25 جولائی کو ہوں گے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے الیکشن مہم کے دوران عوام کواپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج پولنگ اسٹیشن میں تعینات کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔

گیلپ نے آزاد کشمیر میں اپنے سروے کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں جبکہ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر بلاول بھٹو ہیں۔

عوامی سروے ميں عمران خان 67 فیصد مقبولیت کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، بلاول 49 فیصد کے ساتھ نمبر2، شہباز شریف 48 فیصد کے ساتھ نمبر3 ، نواز شریف 46 فیصد کے ساتھ چوتھے اور مریم نواز 45 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں جبکہ جموں و کشمیر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، تحریک لبیک اور آزاد امیدواروں کی مقبولیت ایک فیصد سے زیادہ نہیں۔

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نےملزم ظاہر ذاکر کا نام اے سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

گجرات میں اسنوکر کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی پر گولیاں چل گئیں، مسلم لیگ (ق) کے مقامی رہنما راجا افضل کا بیٹا جان بحق ہوگیا۔ پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چنیوٹ ميں بھوانہ کے مقام پر دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، 3 بچوں سميت 5 افراد کو بچا لياگيا۔ سات افراد کی تلاش جاری جبکہ ایک لڑکی کی لاش نکال لی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube