Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

کرونا قوانین کی خلاف ورزی، فیصل مسجد سیل

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسلام آباد: انتظامیہ کی کارروائی کے دوران کا ایک منظر

ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کی فیصل مسجد کو سیل کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد فیصل مسجد سیر کیلئے آئی ہوئی تھی۔ اس موقع پر لوگوں نے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا، جب کہ ایک بڑی تعداد ماسک بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، تاہم حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ مسجد کو کب تک سیل رکھا جائے گا۔

انتظامیہ نے مسجد سیل کرکے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ملک کی مشہور ترین فیصل مسجد کو روزانہ ہزاروں سیاح دیکھنے آتے ہیں۔

اس سے قبل صدر عارف علوی نے عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سیکریٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube