Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

لاہور:مریم نواز کی کپڑوں کے برانڈ کھادی میں شاپنگ

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں معروف فیشن برانڈ کھادی کا دورہ کیا۔

کھادی انتظامیہ کے ایک سینیر رکن نے خبر کی تصدیق کی ہے۔ کھادی آمد پر مریم نواز نے 7 سے 8 سلے سلائے جوڑے، جب کہ 3 بغیر سلے جوڑے خریدے۔

مریم نواز لاہور کے لنک روڈ پر واقع کھادی آوٹ لیٹ پہنچیں، جہاں شاپنگ کے ساتھ ساتھ وہ عملے میں گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

نائب صدر ن لیگ کے جوتے اور کپڑے سوشل میڈیا پر اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔ مریم نواز انتہائی مہنگے غیرملکی برانڈز کے جوتوں کا شوق رکھتی ہیں، جب کہ لباس کے انتخاب میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو ترجیح دیتی ہیں۔

حال ہی میں مریم نواز نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے آزاد کشمیر میں جلسے کیے، جن کے دوران پہنے گئے ایمبرائڈڈ ملبوسات سوشل میڈیا پر خوب پسند کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube