Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

کراچی: تین روزمیں 60ہزار600 ٹن آلائشیں و کچرا اکٹھا کیاگیا

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں شہر کراچی میں تقریباً60600 ٹن آلائشیں و کچرا جمع کرکے مخصوص مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر انتظام قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے عمل کے دوران عید کے تینوں دنوں میں مجموعی طور پر شام 4 بجے تک موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق تقریباً 60600 ہزار ٹن (ساٹھ ہزار چھ سو ٹن) آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔

اس دوران آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹرنچز میں مدفون کیا گیا۔ آلائشیں اٹھانے کا آپریشن رات تک جاری رہا۔ اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت بیریسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کے ہمراہ ضلع شرقی، ضلع وسطی و دیگر علاقوں کا دورہ کرکے عیدالاضحی آپریشن کا معائنہ کیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق آلائشوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا 90 فیصد ازالہ یقینی بنایا گیا، جب کہ باقی شکایات بھی رات گئے تک کلیئر کردی گئیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے رات تک تمام کلیکشن پوائنٹ صاف کرکے چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرفی پر ٹرنچز بنائی گئی ہیں۔ ضلع وسطی میں 13096 ہزار ٹن، ضلع شرقی میں 12925 ہزار ٹن، ضلع غربی 14533 ہزار ٹن، ضلع جنوبی 14759 ہزار ٹن، ضلع کورنگی اور ملیر میں 5278 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل اور مدفون کیا گیا۔

آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کیلئے 80 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے، جہاں سے ڈمپر لوڈر، ٹرک کے ذریعے بروقت آلائشوں کولینڈ فل سائٹ ٹرنچز میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عید کے تیسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام رات تک جاری رہا۔ دریں اثناء ہر ڈسٹرکٹ میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے مانیٹرنگ کا عمل شفاف رکھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube