Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

مقتولہ نورمقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کوموصول

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد میں قتل کی جانے والی سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا۔

مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔ پوسٹ مارٹم کیلئے مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے، جس کی رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر زخموں کے متعدد نشان ہیں۔ مقتولہ کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم پائے گئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ایف 7 فور میں سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی کے قتل کی خبریں بدھ 21 جولائی کو میڈیا میں منظر عام پر آئیں، جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نور مقدم کا قتل 20 جولائی کو ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو پہلے گولی مار کر قتل کیا گیا اور بعد ازاں اسے ذبح کیا گیا۔

گزشتہ روز22 جولائی بروز جمعرات ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد عطاء الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق سفارت کار کی بیٹی کا قتل انتہائی سفاکانہ عمل ہے۔ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ شواہد ضائع نہ ہوں۔

آئی جی اسلام آباد نے ملزم ظاہر ذاکر کا نام اے سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube