Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

داسو بس حادثہ: 9چینی ورکرز کی میتیں چین روانہ

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

dasu-explosion

داسو بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 9 چینی ورکرز کی میتیں چین روانہ کر دی گئیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید اور چینی سفیر نے ميتيں اسلام آباد ائیرپورٹ سے چینی ايئرلائین کے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ کیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بس حادثے پر چینی سفیر سے اظہار تعزیت کی۔

واضح رہے کہ بدھ 14جولائی کی صبح اپرکوہستان میں بس کے اندر دھماکے سے 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ واقعے میں 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

داسومیں چینی انجیئنرزکی بس پرحملےمیں بارودی مواداستعمال ہوا،فوادچوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے لیے بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے میں دہشت گردی کا پہلو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے پر وزیراعظم خود تمام پیش رفت کی نگرانی کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube