Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلس جانے والے 5افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 3 months ago

زخمیوں میں سات کی حالت تشویشناک ہے

حيدرآباد ميں ٹرانسفارمر پھٹنے سے جھلس جانے والے 5افراد کراچی کے سول اسپتال ميں جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمیوں کی حالت تشويشناک ہے۔

لطیف آباد کے علاقے میں پندرہ دن بعد بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے ليے حیسکو کی جانب سے ٹرانسفامر لگایا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ گرم تيل نيچے کھڑے شہريوں پر جا گرا جس کے نتیجے میں 18افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 15افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس میں سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی ميتيں حيدرآباد منتقل کر دی گئيں۔ سول اسپتال ميں تين اور گلشن اقبال کے نجی اسپتال ميں زير علاج چار زخميوں کی حالت تشويش ناک بتائی جاتی ہے۔

ايم اين اے صابر قائم خانی کہتے ہيں کہ حيدرآباد ميں بجلی کی تقسيم کا نظام بوسيدہ ہوچکا ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس کی مدعیت میں تھانہ اے سیکشن میں پانچ حیسکو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 322 اور 427 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube