Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی:بفرزون کاڈگری کالج آلائشوں کاڈمپنگ پوائنٹ

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تعفن سےعلاقہ مکین پریشان

کراچی کے علاقے بفرزون کی یونین کونسل نمبر 24 میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کی دیوار کے ساتھ آلائشوں کا ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں آلائشوں کے باعث گھروں تعفن اٹھ رہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کے اہلکار پرائیويٹ لوگوں کے ذریعے ٹھیکے پر آلائشیں اٹھارہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہر سال انتظامیہ رہائشی علاقے میں ڈمپنگ پوائنٹ بنادیتی ہے۔

دوسری جانب سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز مجموعی طورپر 30ہزار سے زائد آلائشیں اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قربانی کی آلائشیں سڑ رہی ہیں لیکن انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہی نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube