کراچی کے ساحل پر کارگو بحری جہاز پھنس گیا

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2021 | Last Updated: 3 days ago

کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز ریسکیو کیلئے روانہ

شپنگ لائن سپلائی کا بحری جہاز کراچی میں سی ویو کے قريب پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق بحری جہاز سامان فراہم کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ جہاز کا انجن کمزور ہونے پر اونچی لہروں کو برداشت نہیں کرسکا جس کے باعث بحری جہاز کو سمندری لہروں نے ساحل کی طرف دھکیل دیا۔

کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کراچی کے ساحل سے کچھ کلو میٹر سے کے فاصلے پر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کر دیے گئے ہيں تاہم بحری جہاز کب تک نکالا جا سکے گا اس متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube