اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی قتل

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2021 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2021 | Last Updated: 3 days ago

فائل فوٹو

اسلام آباد میں سابق سفارت کار شوکت مقدم کی بیٹی کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلیہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سابق پاکستانی سفارت کار شوکت علی مقدم کی صاحبزادی ہیں، جب کہ ملزم کی شناخت ظاہر کے نام سے کی گئی ہے جو کہ بزنس مین کا بیٹا ہے۔ واقعہ ایف 7 فور کے علاقے میں قائم گھر میں پیش آیا۔ ملزم نے ری ہیبلیٹیشن سینٹر ٹیم پر حملہ کر کے اہلکار کو زخمی بھی کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے ذبح کیا گیا اور بعد ازاں سر تن سے جدا کردیا گیا۔ مقتولہ کچھ عرصے سے ملزم ظاہر کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جب کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کا سر جسم سے الگ تھا۔

مقتولہ کی چیخ وپکار پر ملازم نے اطلاع فراہم کی۔ ملزم دوران تفتیش اردوزبان نہ سمجھ آنے کے بہانے بھی کرتا رہا۔

واضح رہے کہ شوکت علی مقدم قازقستان اور جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube