Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کراچی: رکشہ میں خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Harassment

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر رکشہ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد حمزہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو گردش کررہی تھی تھی، جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد گھر جانیوالی خاتون کا تعاقب کرتے نظر آرہے تھے، ملزمان نے کئی بار رکشہ رکوانے کی کوشش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے ڈرگ روڈ کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر گاڑی روک دی جس پر مشتبہ افراد فرار ہوگئے، ملزمان نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھے تھے، دونوں کے چہرے ویڈیو میں نظر آرہے تھے۔

ایس ایس پی شرقی کے مطابق منگل کو پولیس نے خاتون کو ہراسان کرنیوالے ایک ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی کی جلد سے جلد گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube