Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

لڑکا اورلڑکی تشدد کیس،عثمان مرزا اور دیگرملزمان کوجیل بھیج دیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں گرفتار عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد میں ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پرعثمان مرزا کی جانب سے تشدد اور ویڈیو کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا اوردیگر ملزمان کو پولیس نے منگل کو ڈیوٹی جج  میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی جانب سے حسن جاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ فرحان، ادارس اور حافظ عطاء بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

ڈیوٹی جج نے چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈیوٹی جج  میاں اظہر ندیم نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان 30 جولائی تک جیل میں رہیں گے۔

اس سے قبل پولیس نے جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے ملزمان کے موبائل سے ویڈیوز برآمد کرکے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردی تھی۔

جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید انکشافات کیے تھے کہ وہ متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے مختلف مواقع پر 13 لاکھ روپے بٹور چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube