Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کراچی: پولیس انسپکٹر کو بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

SAMAA | and - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA | and
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

Karachi Police Alert

کراچی کےعلاقے کورنگی مہران ٹاؤن ميں پوليس انسپکٹر کو اس کے بيٹے نے فائرنگ کرکے قتل کرديا۔

کورنگی مہران ٹاؤن میں بیٹے کی فائرنگ سے قتل ہونے والے انسپکٹر دیدار عباسی ایس ایچ او میمن گوٹھ خالد عباسی کے بڑے بھائی تھے۔ مقتول دیدار عباسی درخشاں انوسٹی گیشن پولیس میں تعینات تھے۔

پوليس کے مطابق مقتول کو ذاتی تنازع پر بیٹے نے 2 گولیاں ماریں جو ان کے سر اور بازو میں لگیں  جس  سے دیدارعباسی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزم کامران عباسی موقع سے فرار ہےاور اس کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube