کیا موجودہ ویکسینز کرونا کی نئی اقسام کیلئے کارگرہیں؟

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 4 days ago
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 4 days ago

بچاؤ کیلئےویکسین، ماسک اور احتیاط ناگزیرہے،ڈاکٹرفیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ویکسینز فی الوقت لگ رہی ہیں وہ اس وائرس کی اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام سے بچاؤ کیلئے کارگر ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اب تک کا مشاہدہ یہ ہے کہ پاکستان میں ویکسین لگنے کے باعث کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کی نئی قسم بھارتی ویرینٹ یا ڈیلٹا کی موجودگی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں پائی گئی ہے اور موجودہ لہر میں اس کا رول بدرجہ اتم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی قطعی شرح بتانا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ اس کیلئے ہمیں تمام کیسز کو سیکوینس کرنا پڑتا ہے جو کہ کیسز کو پی سی آر کرنے سے مختلف اور تفصیل طلب کام ہوتا ہے لہٰذا اس وجہ سے ہم کیسز کی سیمپلنگ سے کام چلاتے ہیں، جس کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان دنوں ہمارے ہاں کرونا کی ڈیلٹا قسم غالب ہے۔

معاون خصوصی نے کرونا کی بدلتی اور قوی ہوتی شکلوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات کووڈ 19 کی وباء سے پہلے بھی واضح تھی کہ جب کوئی وائرس آتا ہے تو اس کی نئی قسم عمومی طور پر پھیلنے میں تیز ہوتی ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ یو کے ویرینٹ پچھلے والی عمومی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلا اور اب یہ جو نئی قسم ہے وہ اس سے بھی زیادہ تیز پھیلنے والی ہے جو بلاشبہ ایک چیلنج ہے لیکن اس کے کچھ حل بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی خواہ کوئی بھی قسم ہو ایک بات تو طے ہے کہ یہ پھیلتا سانس اور کھانسی کے ذریعے ہے، لہٰذا جب تک ہمارے ملک میں ویکسینیشن کی شرح خاصی حد تک بڑھ نہیں جاتی ماسک کا استعمال ہمارے لئے بدستور ایک بہت بڑی ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ عید الفطر کے مقابلے میں عید الاضحیٰ پر کم چھٹیاں دی گئی ہیں، حکومت کی توجہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا ہے، تاہم اگر کیسز گھٹتے نظر نہ آئے تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube