Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کی جاسوسی کا بھی انکشاف

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان کیخلاف بھارت کی ايک اور سازش بے نقاب ہوگئی، اسرائيلی کمپنی کے ذريعے بھارت وزيراعظم عمران خان اور کابينہ ارکان کے فون ہيک کرتا رہا ہے، دشمن کی جانب سے ڈیجیٹل جاسوسی کے توڑ کیلئے سول و عسکری قيادت نے مشاورتی اجلاس بلالیا، جس میں نئی اپیلی کیشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

مودی حکومت پڑوسیوں کیخلاف اپنے عزام میں ہر حد عبور کررہی ہے، بھارت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ ارکان کے فون ہیک کرکے کالز اور میسجز ریکارڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا،

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اس معاملے پر اہم اجلاس بلالیا گیا جس میں دشمن کی جانب سے ڈیجیٹل جاسوسی کا توڑ نکالنے پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم ترین اجلاس میں سائبر حملوں کے پیش نظر وزراء سمیت سرکاری افسران کیلئے واٹس ایپ طرز کی نئی ایپلیکیشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم، کابینہ ارکان اور حساس عہدوں پر فائز شخصیات یہ ایپلیکیشن استعمال کریں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری کا 60 فیصد کام مکمل ہے، چند ماہ میں ایپلیکیشن کی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی۔

نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز پر ہوگی، البتہ اس کیلئے غیرملکی انٹر فیس استعمال نہیں  کیا جائے گا، اینٹی موبائل فون ہیکنگ ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہوگا۔

مزید جانیے: اسرائیلی سافٹ وئیر سے50ہزار افراد کی جاسوسی کاانکشاف

بھارتی حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں، بھارتی صحافیوں اور تاجروں سمیت اہم شخصیات کے ہزاروں فون نمبرز ہیک کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین اور صحافیوں سمیت اہم شخصیات کے فون کرنے کے عمل کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی انتہاء پسند پالیسیوں سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے، خطے کے امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube