Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سندھ ہائیکورٹ نےعمرشریف کی تیسری اہلیہ کواپارٹمنٹ فروخت کرنےسےروک دیا

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سندھ ہائیکورٹ نے اداکارعمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔

پیرکواداکارعمر شریف کی کی جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمر شریف کی درخواست  پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو 10 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا ہے۔

وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمر شریف نے سال 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری 4 میں اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ اس وقت عمر شریف شدیدعلیل ہیں اور انہیں بھولنے کی بیماری  ہے۔ عمر شریف کی علالت کے دوران ان کی تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں انھیں خوف زدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرلیا۔ اب عمر شریف کو خدشہ ہے کہ 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل  فروخت کرنا چاہتی ہیں اور اس لئے عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube