Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

سلیکٹر نےمنہ لٹکاکر کشمیر مودی کےحوالےکیا، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تمام ترسرکاری وسائل استعمال کیے لیکن اس باوجود عوام جلسے میں نہ آئے۔

فارورڈ کہوٹہ میں آزاد کشمیر الیکشن کےلیے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’آج میں ایسی جگہ کھڑی ہوں جس کے3اطراف پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کے والدین کو سلام پیش کرتی ہوں۔ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

نائب صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے شہیدوں سے وعدہ ہے نواز شریف اور مریم نواز آپ کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹڈ کی طرح کشمیر مودی کےحوالےنہیں کریں گے۔ منہ لٹکا کر یہ نہیں کہا مودی کشمیر اچک کرلے گیا تو میں کیا کروں۔

مریم نواز نے کہا کہ کشمير کا مقدمہ کمزور نہيں،اسکو لڑنے والا سليکٹڈ کمزور ہے، کشمير کا مقدمہ آزاد کشمير کےشير لڑسکتے ہيں۔ نواز شریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر بھی جائیں گے، میرا کشمیر کےساتھ رشتہ خون کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی خان نے نواز شریف کو غدار کہا، اگر نوازشریف غدار ہے تو ہم سب غدار ہیں۔ جس کو جتنا بڑا غدار کہا گیا وہ اتنا بڑا محب وطن ہے۔ پاک فوج کےجوانوں کو دونوں ہاتھوں سےسلام پیش کرتی ہوں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube