Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

فیٹف سے متعلق بھارتی وزیرخارجہ کے بیان پرپاکستان کا ردعمل

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Foreign Office

فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے بیان نے پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی بیان نے نہ صرف اس کی اصلیت عیاں کردی ہے بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے حوالے سے پاکستان کے طویل مدتی موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہميشہ عالمی برادری کو کہا ہے کہ بھارت فیٹف کو سیاست کا شکار کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان مخلصانہ اور تعمیری انداز میں فیٹف سے رابطے میں ہے لیکن پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہرممکن طریقہ اختیار کرتا ہے۔ ماضی میں پاکستان باربار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا اور ہم ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملے کو دیکھے۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزير خارجہ جے شنکر نے کچھ روز قبل بی جے پی کی تقريب سے خطاب ميں کہا تھا کہ بھارت کی وجہ سے ہی پاکستان فيٹف کی نظروں ميں ہے اور اسے گرے لسٹ ميں برقرار رکھا گيا ہے۔

پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قريشی پہلے ہی بتا چکے تھے کہ بھارت فيٹف کو سياسی طور پر استعمال کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube