Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

وادی نیلم کے گاؤں میں آسمانی بجلی گرگئی

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

واقعے میں3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

وادی نیلم میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب  آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گاؤں آپرباٹا میں عارضی رہائش گاہ میں مقیم گاہ خاندان پر رات گئے آسمانی بجلی گرگئی۔ واقعے میں ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ گھر کا سربراہ اور اس کی بیٹی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube