Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

کراچی: پولیس جیسی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Karachi-police-1-2

فائل فوٹو

کراچی میں بریگیڈ پولیس نے پولیس جیسی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سفید کرولا گینگ کے نام سے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ ملزم سے پولیس جیسی وردی اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔

گرفتار ملزم عمران غیر ملکی اور فارسی بولتا ہے۔ ملزمان واردات کرکے کچھ دن بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے اور ہر واردات کے لیے جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی چلتی گاڑی سے اتر کر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube